Friday, October 26, 2012

ڈوبتا سورج


دور افق کی ممتا سی آغوش کو
اپنی دن بھر کی
خاموش تھکن کا بوجھ تھما کر
دھرتی کے اِس پار
بظاہر ڈوبتا سورج
دھرتی کے اُس پار
اندھیروں کے گھونگھٹ سے
نئے اجالے بانٹ رہا ہے
امیدوں کی ایک نئی صبح کے دامن سے
مایوسی کے سب کانٹے چھانٹ رہا ہے

سالک صدیقی

 23-10-2012

No comments:

Post a Comment

Flickr